Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

فائرنگ کا واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب شاہراہ فیصل کار ساز پل کے قریب پیش آیا
شائع 09 جولائ 2024 10:09am

کراچی میں شاہراہ فیصل کار ساز پل کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔

کراچی میں بہادرآباد کے علاقے شاہراہ فیصل کار ساز پل کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ آصف ولد جنید اقبال کے نام سے کی گئی۔

ڈیفنس میں فلور مل مالک کی ٹارگٹ کلنگ

کراچی برنس روڈ پر فائرنگ سے چائے خانے کا مالک جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا جبکہ علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

firing

karachi

Robbery

Karachi Firing