Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

لکی مروت میں کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار اور 2 بچے جاں بحق

سعد اللہ خان علاج معالجہ کے سلسلے میں لکی مروت سے پشاور جارہے تھے، پولیس
شائع 09 جولائ 2024 09:56am

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کار پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر دریائے کرم کے قریب نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اس موجود پولیس اہلکار سمیت 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے کار میں سوار خواتین محفوظ رہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق اہلکار کی شناخت سابق ایم ٹی او لکی مروت پولیس سعد اللّٰہ خان کے نام سے ہوئی ہے، قتل ہونے والے بچے پولیس اہلکار سعد اللہ خان کے بھانجے ہیں، بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

پولیس کے مطابق سعد اللہ خان علاج معالجہ کے سلسلے میں لکی مروت سے پشاور جارہے تھے۔

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار محفوظ رہے

واردات کے بعد ملزمان جائے وقوع سے باآسانی فرار ہو گئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ دنوں میں کئی پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

firing

خیبر پختونخوا

lucky marwat

ONE POLICEMAN MARTYRED