Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

فارم 47 کیا چیز ہے اور اسے قانون میں کیا کہتے ہیں؟ چیف جسٹس کا سوال

اگر ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردے تو کیا ہوگا فیصلے کیخلاف دادرسی کا فورم کونسا ہوگا؟ عدالت
شائع 08 جولائ 2024 01:34pm

سپریم کورٹ میں انتخابی عذرداری کی اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نےسوال کیا کہ فارم 47 کیا چیز ہے اور اسے فارم 47 کو قانون میں کیا کہتے ہیں؟

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے (ن) لیگی رہنما اظہر قیوم نارا کی این اے 81 انتخابی عذرداری سے متعلق اپیل پر سماعت کی جس میں درخواست گزار کے وکیل احسن بھون نے دلائل دیے۔

دوران سماعت وکیل احسن بھون نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں میرے مؤکل کامیاب قرار پائے، اس پر جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کی درخواست پر آرڈر نہیں کیا، ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کا قانون کے مطابق پابند تھا، آپ کی درخواست پر دوبارہ گنتی ریٹرننگ افسر کو کرنی چاہیئے تھی۔

اس دوران چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا فارم 47 کیا چیز ہے اور اسے فارم 47 کو قانون میں کیا کہتے ہیں؟ اس پر وکیل احسن بھون نے بتایا فارم 47 ابتدائی نتیجہ ہوتا ہے، حتمی نتیجہ فارم 48 پر جاری ہوتا ہے جب کہ فارم 47 کو قانون میں عارضی نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔

عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع، الیکشن دھاندلی کی آئینی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا

الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر پاکستان تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کردیا

جسٹس عقیل عباسی نے پوچھا کہ اگر ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردے تو کیا ہوگا اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف دادرسی کا فورم کونسا ہوگا؟

احسن بھون نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 9 فروری کو ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری کیا اور 11فروری کوریٹرننگ افسرنےحلقے کا فارم 48 بھی جاری کردیا، انتظامی افسر کےفیصلے کےخلاف میرا موکل الیکشن کمیشن چلا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت میں وقفہ کردیا۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

Chief Justice Qazi Faez Isa

Election Rigging

FORM 47

NA 81 Electoral excuse