Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے امتحانات میں پوسٹ گریجویشن طلبا کی بڑی تعداد فیل

ایم ایس آرتھوپیڈک سرجری اور ایم ایس پلاسٹک سرجری میں حصہ لینے والے تمام امیدوار فیل ہو گئے، دستاویزات
شائع 08 جولائ 2024 01:27pm

پاکستان میں میڈیکل کی سب سے زیادہ میرٹ والی جامعہ پر سوالیہ نشان اٹھ گیا ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے امتحانات میں پوسٹ گریجویشن طلبہ کی بڑی تعداد فیل ہوگئی۔ طلبہ کی ناقص نتائج پر اجلاس طلب کرلیا گیا

دستاویزات کے مطابق ایم ڈی اور ایم ایس پروگرامز میں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد فیل ہو گئی، ایم ایس آرتھوپیڈک سرجری کے چاروں اور ایم ایس پلاسٹک سرجری میں حصہ لینے والے تمام امیدوار فیل ہو گئے۔

دستاویزات کے مطابق ایم ڈی پلمونالوجی اور ایم ایس نیورو سرجری کے تمام امیدوار فیل ہوگئے جبکہ ایم ایس جنرل سرجری پارٹ ٹو میں 6 میں سے صرف ایک پاس ہوا۔ علاوہ ازیں ایم ڈی انٹرنل میڈیسن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار فیل ہوگئے۔

دستاویزات کے مطابق ایم ایس جنرل سرجری میں حصہ لینے والے8 میں سے صرف ایک ہی پاس ہوا، ایم ایس یوروالوجی، پیڈیاٹرک سرجری میں چار میں سے صرف ایک پاس ہوا۔ علاوہ ازیں ایم ڈی کارڈیالوجی میں 5 میں سے صرف ایک امیدوار کامیاب قرار ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کے ای ایم یو نے طلبا کے ناقص نتائج پر اجلاس طلب کرلیا گیا جبکہ انتظامیہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے کہا ہے کہ نتائج میں بہتری کیلئے پالیسی بنائی جائے گی۔

پاکستان

lahore

Medical College

student fail