Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرو فیروز میں مسافرکوچ الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی

مسافر کوچ کراچی سے سکھر جارہی تھی، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، پولیس
شائع 08 جولائ 2024 08:30am

سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پر مسافرکوچ الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں مسافرکوچ الٹنے سے 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہالانی اسپتال منتقل کردیا گیا، مسافر کوچ کراچی سے سکھر جارہی تھی، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

traffic accident

sindh

Road Accident

Noshehroferoz

bus overturned