Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ناران کاغان جانیوالے ایک ہی خاندان کے لاپتہ 9 افراد ایف آئی اے کو مطلوب تھے، پولیس

لواحقین کو ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا کہہ دیا ہے، پولیس
شائع 07 جولائ 2024 09:11pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ناران کاغان جانے والے سرگودھا کے گاؤں کے نو افراد 16 دن بعد بھی نہ مل سکے تاہم بھلوال پولیس کا کہنا ہے کہ سالم انٹرچینج سے غائب 9 افراد ایف آئی اے کو مطلوب تھے۔

واضح رہے کہ ناران کاغان جانے والے سرگودھا کے گاؤں کے نو افراد تقریبا دو ہفتے قبل پکنک سے واپسی پر دو گاڑیوں سمیت لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ لاپتہ افراد میں ایک نوجوان کی ماں صدمہ نہ سہہ سکی تھی اور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی تھی۔

اس حوالے سے اتوار کو بھلوال پولیس نے کہا ہے کہ سالم انٹرچینج سے غائب 9 افراد ایف آئی اے کو مطلوب تھے، اس حوالے سے پھلروان پولیس نے ایف آئی اے فیصل آباد سے رابطہ کیا۔ ملزمان کے لواحقین کو ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا کہہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سرگودھا کے گاؤں کے لاپتہ ہونے والے 9 افراد کے لواحقین کے احتجاج کے بعد آج ایف آر درج ہوئی۔ اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ لاپتہ افراد کے اے ٹی ایم سے سرگودھا اور فیصل آباد سے رقم بھی نکلوائی گئی ہے۔

ناران کاغان جانے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد گاڑیوں سمیت لاپتہ

دوسری جانب گمشدہ افراد میں ایک نوجوان کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی تھیں، لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر لا پتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاج کیا تھا۔

punjab

lahore police

missing person