Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

فارم 47 کی حکومت عوام کی نہیں مسلط کردہ ہے، حافظ نعیم الرحمان

ججز فارم 45 کے مطابق فیصلے کریں تاکہ عوام کے ووٹوں والی حکومت آئے، امیر جماعت اسلامی
شائع 07 جولائ 2024 08:17pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت عوام کی نہیں مسلط کردہ ہے، ججز فارم 45 کے مطابق فیصلے کریں تاکہ عوام کے ووٹوں والی حکومت آئے۔

جماعت اسلامی ملتان سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حق دو عوام تحریک کے حوالے سے 12 جولائی کو دھرنا دے رہے ہیں، لوڈ شیڈنگ اور بلوں سے لوگ اپنا سب کچھ بیچ رہے ہیں مگر حکومت آئی ایم ایف کے نام پر روز بروز بجلی مہنگی کررہی ہے، 25 سو ارب آئی پی پیز کو مفت میں دیے جارہے ہیں۔

آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ سائیکل سے نکلنے کیلئے ٹیکسوں میں اضافہ لازمی ہے، وزیر خزانہ

انھوں نے کہا کہ فوجی آپریشن کی کسی صورت حمایت نہیں کرسکتے اس سے نفرتیں بڑھتی ہیں، ہمارا دھرنا عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے ہے، مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، ’پنجاب اور وفاق میری گرفتاری کیلئے بے تاب ہے‘

حافظ نعیم نے کہا کہ جب عوام گھروں سے نکلے تو ائیرپورٹ پر کوئی نہیں پہنچ سکے گا یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ لندن امریکا دبئی بھاگ جائیں گے پھر یہ ممکن نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے جاگیردار اور وڈیرے ٹیکس نہیں دیتے، اشرافیہ ملک کو لوٹ کر کھا گئے ہیں۔

Jamat e Islami

Loadshedding

Election 2024

HAFIZ NAEEMUR REHMAN