Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اراکین سے 7 گنا زیادہ ملازمین کا انکشاف

145 ارکان کے ایوان کے لیے 794 افسران و ملازمین کی فوجِ ظفر موج، اسپیکر نے ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کردیا۔
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2024 03:28pm

خیبر پختونخوا اسمبلی کے 119 ارکان کے لیے 794 ملازمین کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ملازمین کی تعداد 7 گنا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 3 سے 22 تک 794 افسران اور ملازمین ہیں۔ 145 ارکان کی اسملی میں اس وقت 119 ارکان ہیں۔ بیشتر ملازمین سابق اسپیکر اسد قیصر اور مشتاق غنی کے دور میں بھرتی کیے گئے۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اسمبلی کے ملازمین کی تعداد کے حوالے سے اسمبلی کی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق اسمبلی میں گریڈ 22 کا ایک افسر تعینات ہے۔ گریڈ 20 کے 8 اور گریڈ 19 کے 22 افسر خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 18 کے 48، گریڈ 17 کے 97، گریڈ 16 کے 89 ملازمین ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 15 کے 4، گریڈ 14 کے 91، اور اسکیل 12 کے 17 ملازمین ہیں۔

گریڈ 11 کے 54 جبکہ گریڈ 10 کا ایک ملازم ہے۔ گریڈ 9 کے 39، گریڈ 8 کا ایک، گریڈ 7 کے 11 گریڈ 6 کے 15، گریڈ 5 کے 4، گریڈ 4 کے 90 اور گریڈ 3 کے 197 ملازمین ہیں۔

KPK Assembly

SEVEN TIMES MORE EMPLOYEES

145 MEMBERS

794 OFFICERS AND EMPOLOYEES