Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ٹینکر نے 3 موٹر سائیکلیں روند ڈالیں، 2 افراد جاں بحق

کورنگی مہران ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2024 11:10am

کراچی کے علاقے قائد آباد فلائی اوور پر رات گئے ٹینکر نے 3 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمی شخص اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی جبکہ ان کی عمریں 28 سے 30 سال ہیں۔

ادھر نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد ٹرینگ سینٹر کے قریب تیز رفتار ٹرک نے کوسٹر کو ٹکر ماردی، حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

باغ آزادکشمیر: اسکول وین بریک فیل ہونے کے باعث گاڑیوں سے ٹکرا گئی، 8 افراد زخمی

کراچی میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون کی شناخت امام زادی زوجہ محمد نواز کے نام سے ہوگئی۔

لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 10 سالہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

کورنگی 6 نمبر جلیبی چوک کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت تا حال نہ ہوسکی جبکہ ڈاکو کی عمر 30 سال بتائی جاتی ہے۔

اٹک راولپنڈی روڈ پر ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، ریسکیو اہلکار سمیت 5 جاں بحق

ادھر کراچی کے علاقے لانڈھی بی 36 میں فائرنگ سے میر تراب علی نامی شخص زخمی ہوگیا، زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

karachi

traffic accident

Road Accident

tanker hit motercycle