Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچہ اغوا کرنے کی کوشش میں جعلی پولیس افسر سمیت 8 ملزمان گرفتار، خاتون بھی شامل

ملزمان سے اسلحہ اور پولیس یونیفارم برآمد، پولیس
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2024 09:07pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

مانسہرہ میں تھانہ بفہ کی پولیس نے جعلی ایس پی اور ایک خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار جعلی ایس پی اور اس کے ساتھی خود کو ہولیس اہلکار ظاہر کرکے ایک گھر میں بچے کو اغوا کرنے کیلئے داخل ہوئے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی۔

کار سے موبائل پر فائرنگ میں جاں بحق خاتون کے ورثا کا پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ ایمونیشن، پولیس یونیفارم اور ایک گاڑی برآمد کی گئی ہے۔

راولاکوٹ جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار، تعداد 4 ہو گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا

kidnapping

Crime

KPK Police