Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں آٹے کی الگ الگ قیمتیں جاری، کہاں سستا اور کہاں مہنگا ملے گا؟

مقررہ قیمتوں کا اطلاق وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد لاگو ہوگا
شائع 06 جولائ 2024 07:50pm

محکمہ خوراک نے آٹے کی پنجاب کے 38 اضلاع کے لئےقیمتیں مقرر کردیں۔ سب سےمہنگا تھیلا راولپنڈی اورلاہور میں دستیاب ہوگا۔

محکمہ خوراک کے مطابق گندم کی سب سےکم فی 40 کلوگرام قیمت لیہ کےلئے 2800 روپےمقررکی گئی ہے جبکہ سب سےزیادہ قیمت راولپنڈی کے لئے 3050 روپے فی 40 کلوگرام مقررکی گئی۔

لاہورمیں گندم 3000 روپے فی 40 کلوگرام دستیاب ہوگی جبکہ 20 کلو آٹےکےتھیلے کی سب سے کم قیمت راجن پور میں 1560 روپےہوگی۔

مقررہ قیمتوں کا اطلاق وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد لاگو ہوگا۔ یہ قیمتیں فوڈ آئٹمز ایکٹ 2024 کے تحت لاگو ہوں گی۔

punjab

Punjab Government

flour mills