Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ : زیرالتواء مقدمات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی 30 جون تک کی تفصیلات سامنے آگئیں
شائع 06 جولائ 2024 06:28pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عدالت عظمیٰ میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں۔

سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی 30 جون تک کی تفصیلات سامنے آگئیں، ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف 31944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی منتظر ہیں۔

ہائی کورٹس احکامات کیخلاف قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کی منتظر فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

جب سے عہدہ سنبھالا کسی جج کی مداخلت کی شکایت موصول نہیں ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

16 سے 30 جون کے درمیان زیرالتواء 3324 جیل پٹیشنز میں سے ایک کا بھی فیصلہ نہ ہوسکا جب کہ 16 سے 30 جون کے درمیان 473 مقدمات دائر ہوئے صرف 201 مقدمات نمٹائے جا سکے ہیں۔

Islamabad High Court

Supreme Court of Pakistan

supreme judicial council

pending cases