Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باغ آزادکشمیر: اسکول وین بریک فیل ہونے کے باعث گاڑیوں سے ٹکرا گئی، 8 افراد زخمی

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال باغ شفٹ کر دیا گیا
شائع 06 جولائ 2024 05:31pm

آزادکشمیرکےضلع باغ میں ٹور پر آئے اسکول کے طلباء کی گاڑی متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں دو طالبات اور ایک اسکول ٹیچر سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال باغ شفٹ کر دیا گیا جبکہ پولیس کی نفری جائے حادثہ پہنچ گئی ہے۔

traffic accident

Road Accident

bus accident