Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: سستےآٹے کی فراہمی، محکمہ خوراک پنجاب ان ایکشن

ناقص انتظامات پر 52 فلور پوائنٹس کو شوکاز، زائد قیمت پر3 فلورملز کے لائسنس معطل کردیے
شائع 06 جولائ 2024 11:41am

سستے آٹے کی فراہمی کے لیے محکمہ خوراک نے مہنگا آٹا فروخت کرنے پرتین فلور ملز کے لائسنس معطل، ناقص انتظامات پر باون فلور پوائنٹس کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔

محکمہ خوراک کے مطابق لاہور ڈویژن میں ایک سو پینتیس، فیصل آباد میں پندرہ، سرگودھا میں اکہتر، ملتان ایک سو چھ، ساہیوال میں تینتیس اور ڈی جی خان میں تین پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔

وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا بوگس ریکارڈ اور مہنگے داموں آٹے کی سپلائی پر کارروائیاں کیں، مہنگے داموں سپلائی کرنیوالے ڈیلرز اور ملز کے لائسنس معطل کریں گے، یومیہ بنیادوں پرمارکیٹ کے نرخوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

پاکستان

lahore

punjab

Wheat

Wheat purchase