Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو رہا کرو، ہمیں انصاف چاہیے، علی امین کا مانسہرہ میں جلسے سے خطاب

عوام کی طاقت کی جنگ ہے، چوروں لٹیروں کو گھسٹیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2024 10:47pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب / پی ٹی آئی فیس بک ویڈیو
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب / پی ٹی آئی فیس بک ویڈیو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مانسہرہ میں پاور شور دکھایا، جلسے سے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرو، ہمیں انصاف چاہیے۔

جلسے سے خطاب میں علی امین نے مزید کہا کہ ’یہ جنگ عوام کی طاقت کی جنگ ہے، ان (وفاقی حکومتی ارکان) چوروں لٹیروں کو گھسٹیں گے‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئین توڑنے والوں کو پھانسی پر لٹکائیں گے، اداروں کا کام قانون کی پاسداری ہے۔

اے پی سی میں شرکت ’اللہ کرے عمران خان اپنے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’بانی پی ٹی آئی کی کال پر ان کا یہ حال کریں گے ان کی نسلیں یاد رکھیں گی‘۔

علی امین خان گنڈاپور کا امریکی وفد سے سائفر معاملے کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین نے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ 6 جولائی کو اسلام آباد کے جلسے میں عوام شرکت کریں۔

خیبر پختونخوا

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)