Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

مشہور پاکستانی شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں

ان کے انتقال کی افسوسناک خبر میزبان سدرہ اقبال نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2024 11:56pm
تصویر: سوشل میڈیا فیسبک
تصویر: سوشل میڈیا فیسبک

مشہور پاکستانی شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں۔

ناہید انصاری مختلف ٹی وی چینلز پر اپنے لذیز کھانوں اور بیکنگ کلاسز کے باعث کافی مشہور تھیں۔

ناہید انصاری شیف ہونے کے ساتھ ٹیچر بھی تھیں اور بہت مہذب اور نرم بولنے والی خاتون تصور کی جاتی تھیں۔ ناہید انصاری کے انتقال کی افسوسناک خبر مشہور پاکستانی اینکر اور میزبان سدرہ اقبال نے شیئر کی۔

ناہید انصاری کے اہلخانہ کے مطابق وہ کینسر میں مبتلا تھیں۔ بیماری سے لڑنے کے دوران وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔

شیف ناہید انصاری کی نماز جنازہ کے انتظامات کا اعلان کیا گیا۔ نماز جنازہ 5 جولائی 2024 کو بعد نماز عشاء فیز 6، خیابان اتحاد، ڈی ایچ اے میں واقع مسجد عائشہ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ڈی ایچ اے فیز 8 کے قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا۔

Died

Chef Naheed Ansari