Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہلی کس بابا کو مانتے ہیں، فون کے وال پیپر نے بھانڈا پھوڑ دیا

کوہلی کے مداحوں کو ان کا موبائل وال پیپر کافی پسند آیا۔
شائع 05 جولائ 2024 05:24pm
تصویر: بھارتی میڈیا
تصویر: بھارتی میڈیا

بھارتی سپر اسٹار بلے ویرات کوہلی ممبئی میں شائقین کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شاندار جیت کا جشن منانے کے بعد انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انڈیا آنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسکواڈ کے دیگر اراکین کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بی سی سی آئی نے بڑے اعزاز سے نوازا۔

اب ممکنہ طور پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا اور بچوں سے ملاقات کے لیے برطانیہ روانہ ہوگئے۔

وہیں سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی ممبئی ائیر پورٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے موبائل فون میں موجود وال پیپر سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کے موبائل فون کے وال پیپر پر نیم کرولی نامی ایک بابا کی تصویر لگی ہوئی ہے جو ایک روحانی پیشوا تھے۔ جن کے بارے میں ہندو افراد کی جانب سے خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں بہت کے لوگوں کو متاثر کیا ہے، جن میں مارک زکربرگ اور اسٹیو جابز جیسی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

ایک مداح نے ایکس (ٹوئٹر) پر نیم کرولی بابا کی تصویر کے ساتھ کوہلی کے موبائل اسکرین کا کلوز اپ شیئر کیا۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا، ”ویرات کوہلی کے فون پر نیم کرولی بابا کا وال پیپر ہے۔“

کوہلی کے مداحوں کو ان کا موبائل وال پیپر کافی پسند آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے گزشتہ سال نیم کرولی بابا کے آشرم کا دورہ کیا تھا۔ یہ کینچی دھام پر واقع ہے اور اسے سن 1964 میں ایک روحانی گرو نے قائم کیا تھا۔ ہولی کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے روحانی استاد کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

virat kohli

Viral Video

Mobile Wallpaper

Neem Karoli Baba's Photo