Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت

جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کی توثیق نہیں کی، درخواست
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2024 09:06am

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی۔

کراچی کے شہری عرفان مظہر کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف شکایت دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی قانون کی ڈگری کی توثیق نہیں کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کی توثیق نہیں کی۔

شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے رول نمبر میں بھی تضاد ہے، جسٹس طارق محمود کا رول نمبر ریکارڈ کے مطابق امتیاز احمد کا تھا، جسٹس طارق جہانگیری نے ایل ایل بی کا پہلا حصہ جس رول نمبر سے مکمل کیا وہ امتیاز احمد کو جاری ہوا تھا۔

رفاقت تنولی گرفتاری کیس : ’عدالت عالیہ ہو یا حکومت کسی نے غلط کیا تو قانون برابر ہے‘، جسٹس عامر فاروق

درخواست گزار نے سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی کہ جسٹس طارق محمد جہانگیری کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ وہ مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں، یونیورسٹی کسی بھی طالبعلم کو ایک ہی رجسٹریشن نمبر جاری کرتی ہے 2 نہیں۔

Islamabad High Court

supreme judicial council

justice tariq mehmood jahangiri