Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان : بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 8 زخمی ہوگئے

پولیس نے آس پاس کے علاقوں سے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2024 08:26pm
فائل فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔

مردان کےعلاقے جلالہ پل کےقریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ مردان کےعلاقے جلالہ پل کےقریب پیش آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں پولیس اہلکار، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے ڈی پی او مردان نے بتایا کہ پل دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا، دھماکہ رکشے کے قریب ہوا، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے قریب پولیس کی گاڑی موجود تھی، دھماکےکےبعدعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے جاں بحق شہریوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بم دھماکے کے بعد آس پاس کے علاقوں سے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او مردان کے مطابق یہ ہدف کو نشانہ بنانے والا دھماکہ تھا، عموما ایسے بلاسٹ میں پولیس یا کسی وی آئی ہی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ڈی پی او مردان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ کے آس پاس افغان کیمپ موجود ہیں جہاں سے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ مشتبہ افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔

خیبر پختونخوا

Blast

Mardan