Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان رواں سیزن کن کن ٹیموں کے ساتھ سیریز کھیلے گا؟ تفصیلات جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024-25 کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کی تفصیلات کا اعلان کردیا
شائع 05 جولائ 2024 11:01am

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2024-25 کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کی تفصیلات کا اعلان کردیا، پاکستان سیزن میں بنگلہ دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنے کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی منعقد کرواے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اس سیزن میں 3 ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے ساتھ ساتھ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی جو 21 سال میں اس کی پہلی سہ فریقی ون ڈے سیریز ہوگی۔

ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے ہوگا جو راولپنڈی میں 21 سے 25 اگست تک اور کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

پاکستان انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا جو ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر، کراچی میں 15 سے 19 اکتوبر اور راولپنڈی میں 24 سے 28 اکتوبر کھیلے جائیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی میں 16 سے 20 جنوری اور ملتان میں 24 سے 28 جنوری ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز ملتان میں 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔

بنگلہ دیش نے آخری بار پاکستان میں ٹیسٹ فروری 2020 میں کھیلا تھا جبکہ انگلینڈ نے آخری بار پاکستان میں ٹیسٹ سیریز دسمبر2022 میں کھیلی تھی۔

ہوم انٹرنیشنل میچز کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی جہاں وہ 4 نومبر سے 7 جنوری کے دوران 2 ٹیسٹ، 9 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔

اگست 2024 سے مارچ 2025 کے عرصے میں پاکستان کرکٹ ٹیم 9 ٹیسٹ، 9 ٹی ٹوئنٹی اور 14 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی جبکہ ون ڈے میچوں کی تعداد چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی کارکردگی کی بنیاد پر بڑھ سکتی ہے۔

اس موقع پر پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کو حتمی شکل دینا اور اس کا اعلان کرنا انتہائی اہم تھا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شاٸقین کرکٹ نہ صرف دلچسپ کرکٹ سے محظوظ ہوں گے بلکہ انہیں اس خوبصورت ملک کی سیر کرنے کا موقع بھی ملے گا جس کے پاس پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ہی پاکستان کرکٹ حوالے سے بُری خبر آگئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل 5 کرکٹ کھیلنے والے اہم ممالک کی ٹیموں کے دورے جس کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں 7 ممالک کی شرکت اور ان 8 ماہ میں 12 ٹیموں کی میزبانی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت اور قد کو بھی اجاگر کرتی ہے، یہ میچز صرف کھیلوں کے مقابلے نہیں ہیں، یہ ہماری قوم کی کھیل سے ہماری محبت او ہمارے عزم کا ثبوت ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی میں غلط فیصلے کرنے والوں کے احتساب کا اعلان

پی سی بی نے سابق اسٹار کرکٹرز کو ٹیم کا مینٹور بنانے کا فیصلہ کرلیا

محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ برادری کا ایک اہم رکن ہے اور کھیل کے فروغ اور ترقی میں آئی سی سی اور اس کے تمام اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے، پی سی بی اور پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے، میں اگلے 8 مہینوں میں تمام شرکاء کا خیرمقدم کرنے کا منتظر ہوں۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

chairman mohsin naqvi

Home International Cricket Season