Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب حکومت کی گندم اور آٹے کی نقل وحمل پر کڑی نگرانی کی ہدایت

ای پرمٹ کے بغیرگندم وآٹاترسیل کی اجازت نہیں ہوگی،محکمہ خوراک پنجاب
شائع 04 جولائ 2024 05:31pm

محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل وحمل پر سخت نگرانی کی ہدایت کردی ہے۔

محکمہ خوراک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ای پرمٹ کے بغیرگندم اور آٹے کی ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی اور متعلقہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز ہی پرمٹس جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔

نوٹفکیشن کے مطابق کیو آر کوڈڈ ای پرمٹس صرف لائسنس یافتہ ٹریڈرز کو جاری کیا جائے گا۔

مریم نواز نے آٹے کے نرخ کی غلط رپورٹنگ پکڑ لی، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کے ای پورٹل پر فلور ملز کو تفصیلات جمع کروانے کی اجازت ہوگی۔ سرحدی علاقوں میں قائم چوکیوں پر پرمٹ سکیننگ کے بعد اجازت دی جائے گی جبکہ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر روزانہ کے اخراج کی تفصیلی رپورٹ مرتب کریں گے۔

Wheat

Punjab Government

Wheat Scandal

Wheat purchase

FINE FLOUR