Aaj News

پیر, مارچ 17, 2025  
16 Ramadan 1446  

چونیا‌ں: کنگن پور میں اتائی ڈاکٹر نے ایک اور جان لے لی

خاتون تشویشناک حالت میں لاہورمنتقلی کےدوران دم توڑگئی
شائع 04 جولائ 2024 03:35pm

قصور میں اتائی ڈاکٹر کے ہاتھوں دوران آپریشن خاتون کی حالت غیر ہوگئی جسے لاہور منتقل کردیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس کے مطابق قصور کے علاقے کنگن پور میں اتائی ڈاکٹر نے ایک خاتون کا آپریشن کیا، اس دوران خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون لاہورمنتقلی کےدوران دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق عالم نامی اتائی ڈاکٹر فرار ہوگیا جبکہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پاکستان

punjab