Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

سینئر ججز کو نظر انداز کرکے خاتون جج کو چیف جسٹس بنانے پر بار کونسل برہم

جو نیئر جج کو بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا ہے جو کہ رولز کی خلاف ورزی ہے ،کے پی بار کونسل
شائع 03 جولائ 2024 08:18pm

خیبر پختونخوا بار کونسل کا لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ۔

کے پی بار کونسل کے کہا کہ دو سینئر ججز کو نظر انداز کرکے جونیئر کو چیف جسٹس تعینات کردیا گیا ہے جو نیئر جج کو بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنا رولز کی خلاف ورزی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا یہ اقدام سینیارٹی کے اصولوں اور سپریم کورٹ کے الجہاد ٹرسٹ فیصلے کے بھی خلاف ہے

کے پی بار کونسل کے مطابق اس اقدام پر وکلاء سراپا احتجاج ہیں لہذا چیف جسٹس آف پاکستان آئین اور قانون کی پاسداری کریں ۔

دوسری جانب کے پی بار کونسل نے 2024 بجٹ اور فنانس بل مسترد کردیا ہے خیبر پختون خوا بار کونسل کے مطابق اس وقت پاکستان سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے ۔ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ، عوام پر بے ٹیکسز ، پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے عوام کو کچلنے کا مترادف ہے۔

Lahore High Court

lawyer

JUSTICE AALIA NEELUM