Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکپتن میں صلح کرنے آئے دوست کو گلے ملتے دوست نے خنجر گھونپ دیا

متاثرہ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال مُنتقل کردیا گیا
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 07:42pm

پاکپتن میں دوست کو صلح کیلئے دوست کےگھر آنا مہنگا پڑ گیا، صلح کرنے آئے دوست کو گلے ملتے دوست نے خنجر گھونپ دیا۔

معاشرے میں بڑھتے ہوئے عَدم برداشت کے واقعات میں غیر معمولی اِضافہ ہورہا ہے۔ تھانہ صدر پاکپتن کے علاقہ انیس ایس پی گاؤں میں عَدم برداشت کا ایک اور واقعہ رپورٹ ہوا۔

معمولی تلخ کلامی کے بعد صلح کرنے کے لیے دوست کے گھر آئے یاسر کو دوست ہی نے پیٹ میں خنجر اُتار دیا۔ یاسر صلح کے لیے دوست کے گلے مل رہا تھا کہ دوست نے پیٹ میں خنجر گھونپ دیا۔

خیبرپختونخوا میں بم دھماکا، سابق سینیٹر سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

متاثرہ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال مُنتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث ساہیوال پہنچا دیا گیا۔

پاکستان

punjab