Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

’کرائے بڑھنے سے سفر کرنا ہی مشکل ہوگیا‘

بس سٹینڈ پر انٹر سٹی کرایوں کی فہرست میں بھی پچاس سے سو روپے اضافہ دکھائی دیا
شائع 03 جولائ 2024 02:37pm
5% increase in transport fares - Aaj News

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے کرائیوں میں پانچ فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز تو کرایوں میں اضافے کو ماننے سے انکار کرتے ہیں مگر مسافر کہتے ہیں کرائے بڑھنے سے سفر کرنا ہی مشکل ہوگیا ہے۔

یکم جولائی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد لاہور سے دیگر شہروں کی جانب سفر کرنے والوں کو بڑھتے کرایوں کا سامنا ہے۔ جنرل بس سٹینڈ بادامی باغ میں مسافر کرایوں میں اضافے سے پریشان ہیں۔

بس سٹینڈ پر انٹر سٹی کرایوں کی فہرست میں بھی پچاس سے سو روپے اضافہ دکھائی دیا مگر ٹرانسپورٹر کہتے ہیں کرایے تو بڑھائے ہی نہیں اس لیے گاڑیاں نقصان میں ہیں۔

فیصل آباد کا کرایہ 800 سے بڑھ کر 900 روپے، عارفوالہ کا کرایہ 1150 سے بڑھ کر 1200 روپے، بہاولنگر کیلئے کرایہ 1350 سےبڑھ کر 1400 روپے جبکہ پشاور کا کرایہ 2300 سے بڑھ کر 2400 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان

punjab

transport fare