Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی نے سندھ میں گورنرکی تبدیلی کاعندیہ دیدیا

ایم کیو ایم گھٹیا سیاست بند کرے ہمیں حب الوطنی کی باتیں سکھانے والوں شرم کرو، وزیر بلدیات سندھ
شائع 02 جولائ 2024 03:22pm

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سندھ میں گورنر کی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ سندھ میں گورنر نہیں لگاتی ہے تو پیپلزپارٹی گورنرکا نام دے گی۔

دوران پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ خواہش تھی گورنر سندھ پیپلزپارٹی کا ہو لیکن مسلم لیگ نون نے کہا کہ گورنر نون لیگ کا ہو گا، کوٹہ سسٹم لیاقت علی خان نے نافذ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم گھٹیا سیاست بند کرے ہمیں حب الوطنی کی باتیں سکھانے والوں شرم کرو، صوبے میں بہتری دیکھ کرایم کیوایم زہراگلنا شروع کردیتی ہے، اندھوں کانوں کو نوکریاں دینے والے کوٹہ سسٹم کے سپورٹرہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ چار چار نوکریاں کرنے والوں کے خلاف انکوائریاں کی جارہی ہے، اب ہمیں سیاست مصطفی کمال سیکھائیں گے، نچلے طبقےکی بات کرنے والوں نے ان کے لئے کام کب کیا ہے ؟

سندھ کی گورنرشب سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی خواہش تھی گورنرسندھ پیپلزپارٹی کاہولیکن ن لیگ نے کہاتھاکہ گورنر ن لیگ کاہوگا،اگر ن لیگ گورنرنہیں لگاتی توپھرپیپلزپارٹی اپنے گورنر کانام دےگی۔

پاکستان

sindh

MQM Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)