Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیچہ وطنی میں مضر صحت مشروب پینے سے پورا خاندان متاثر، 2 بچیاں جاں بحق

والد، والدہ اور بیٹا اسپتال میں زیر علاج ہیں
شائع 02 جولائ 2024 12:17pm

چیچہ وطنی میں مضر صحت مشروب پینے سے خاندان کی دو بچیاں جاں بحق جبکہ دیگر تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کی حدود دس گیارہ ایل میں پیش آیا، مضرصحت مشروب پینے سے متاثر 3 افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق بچیوں کی شناخت 2 سالہ زہرہ اور9 ماہ کی عمارہ سے ہوئی ہے جبکہ والد، والدہ اور بیٹا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پاکستان

punjab