Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 47 اور 48 سے متعلق پٹیشنز کی جلد سماعت کی درخواستیں منظور

طارق فضل چوہدری اور راجہ خرم نواز سمیت الیکشن کمیشن حکام طلب
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2024 01:09pm

اسلام آباد الیکشن ٹربیونل میں حلقہ این اے 47 اور 48 سے متعلق پٹیشنز کی جلد سماعت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کامیاب امیدوار طارق فضل چوہدری اور راجہ خرم نوازسمیت الیکشن کمیشن حکام کو طلب کرلیا۔

الیکشن ٹربیونل جسٹس طارق جہانگیری نے شعیب شاہین اورعلی بخاری نے پٹیشنز جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔

الیکشن ٹربیونلز کے قیام کا فیصلہ معطل کرنے کی الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ ٹربیونل نے اسلام آباد کے حلقوں کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں۔

الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ٹریبیونل کو کام کرنے سے روک دیا

عدالت نے کامیاب امیدوارطارق فضل چوہدری اورراجہ خرم نواز سمیت الیکشن کمیشن حکام کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

عدالت نے حلقہ این اے 47 اور 48 کے مبینہ دھاندلی کے خلاف پٹیشنز پر سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ شعیب شاہین اور علی بخاری نے پٹیشنز جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹربیونل تبدیلی کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے۔

Islamabad High Court

Election Tribunal

Shoaib Shaheen

Election Tribunal Change Cse

Tribunal Change Case