Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حنا خان حوصلے کی علامت بن کر ابھرنے لگی

چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے بعد حنا خان ویڈیوز کے ذریعے کینسر سے لڑنے والوں کا حوصلہ بڑھارہی ہے۔
شائع 01 جولائ 2024 09:29am

بھارت کی معروف ٹی وی اسٹار حنا خان دیکھتے ہی دیکھتے بلند حوصلے کی علامت بن کر ابھر رہی ہیں۔ حال میں چھاتی کینسر کی تیسری اسٹیج کی تشخیص کے بعد حنا خان نے غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینسر سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کینسر سے لڑنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کر رہی ہیں۔

حنا خان نے اپنی تازہ ترین ویڈیوز اور دیگر پیغامات میں کہا ہے کہ وہ خود بھی خوفزدہ نہیں اور دوسروں میں بھی بلند حوصلے کو ابھرتا ہوا دیکھنا چاہتی ہیں۔

سوشل میڈیا سے مستفید ہونے والوں نے حنا خان کو کینسر کی تشخیص پر بھی خوفزدہ ہوئے بغیر بھرپور حوصلے کے ساتھ علاج کرانے کے عزم کے اظہار پر خوب سراہا ہے۔

حنا خان نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ کینسر ایک داغ ہے اور جسے کینسر ہوتا ہے وہ داغ دار ہو جاتا ہے مگر پھر بھی حوصلہ نہیں ہارنا ہے اور اس داغ کی چھٹی کرنی ہے۔ انڈین ٹی وی اسٹار نے اپنے کینسر کی تشخیص اور علاج کی تفصیلات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

بالی وڈ کی معروف اداکارہ مہیما چودھری نے بھی حنا خان کو سراہا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مہیما چودھری کا کہنا ہے کہ کینسر کا لفظ سنتے ہی لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں مگر حنا خان نے بھرپور حوصلہ دکھایا ہے۔ میں اس کے ساتھ ہوں اور چاہوں گی کہ لوگ اُس کے حوصلے کو محض سراہنے تک محدود نہ رہیں بلکہ اُس سے بہت کچھ سیکھیں بھی۔

Breast Cancer

Hina khan

MAHIMA CHODHARY

MOTIVATION