Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمکہ موسمیات نے خبردار کردیا، آج بھی سورج کا قہر جھیلنے کیلئے تیار رہیں

چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے
شائع 01 جولائ 2024 08:39am

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سبی اور نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں پارہ اتوار کے روز 37 ڈگری پر پہنچ گیا، جبکہ شدت 44 ڈگری محسوس کی گئی۔

اس کے علاوہ حیدرآباد میں 38 ڈگری کی گرمی پڑی، موہن جو دڑو میں گرمی 42 ڈگری جبکہ شدت 49 اور دادو میں گرمی 42 ڈگری رہی لیکن شدت 48 ڈگری محسوس کی گئی۔

ساہیوال میں گزشتہ روز پارہ 42 ڈگری پر پہنچ گیا، ملتان بہاولپورمیں 41 ڈگری، لاہور میں 40، پشاور میں 39، اسلام آباد میں 36، سبی میں 43 جبکہ تربت میں 41 ڈگری کی گرمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان

Hot Weather

Heatwave