Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرآباد میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی

اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے، پولیس
شائع 30 جون 2024 08:16pm

وزیرآباد علی پور چٹھہ میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی چوری کی بڑی واردات سامنے آئی، اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے۔

پولیس کے مطابق سید ذکی شیرازی کے گھر سے 36 تولے طلائی زیورات اور 25 لاکھ روپے چوری ہوئے ۔ نامعلوم چور 20 قیمتی موبائل، 30 گھڑیاں اور لیپ ٹاپ بھی لے اڑے۔

پولیس کے مطابق گھر کے مالک روزگار کے سلسلہ میں اسپین میں مقیم ہیں جبکہ پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

Robbery

Punjab police

Dacoity