Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں عوام کو گھر بیٹھے دستک پروگرام کی تمام سروسز فراہم کرنے کا اعلان

پروگرام سے گھر بیٹھے سروسز ملیں گی بلکہ کرپشن اور استحصال کا بھی خاتمہ ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 30 جون 2024 11:51pm

پنجاب کے عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے کے بجائے گھر بیٹھے دستک پروگرام کی تمام سروسز میسر ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دستک پروگرام سے نہ صرف سروسز گھر بیٹھے ملیں گی بلکہ کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہوگا۔

مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر دستک نمائندوں کی رجسٹریشن بھی شروع ہوگئی ہے۔ لاکھوں نوجوان نمائندے مریم کی دستک پروگرام میں سہولت کار کی خدمات سرانجام دیں گے۔ دستک سروسز کی فراہمی سے نوجوان با عزت طریقے سے روزانہ ہزاروں روپے کما سکیں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مریم کی دستک پروگرام کی سروسز دس سے بتدریج بڑھا کر 65 تک کرنے پر کام شروع ہو چکا ہے۔ اس پروگرام کا دائرہ کار بتدریج تمام اضلاع تک بڑھائیں گے۔ عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے کے بجائے گھر بیٹھے بٹھائے تمام سروسز میسر ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈیجیٹائزیشن کےانقلابی دور میں داخل ہو چکا ہے، مزید مثبت اور نہایت مفید تبدیلیاں لائیں گے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے عوام کی زندگیوں میں بھر پور آسانیاں لارے ہیں۔

پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد اور معاشرے میں انصاف کے اصولوں کی محافظ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے، پارلیمانی نظام شفافیت، جوابدہی اور حکمرانی میں عوام کی نمائندگی کو یقینی بناتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہر شخص اور ادارہ پارلیمانی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش میں اپنا کردار ادا کرے، قومی اور صوبائی ایوانوں کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت اور انصاف کی اقدار کو برقرار رکھنے کی کاوشیں کرنے والے پارلیمنٹیرینز قابل تحسین ہیں، انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے، پارلیمانی جمہوریت شہریوں کی فعال شرکت سے فروغ پاتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت کی قوت پارلیمانی اداروں کی مضبوطی میں ہے، پنجاب اسمبلی میں پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ اور ریسرچ سنٹر قائم کیا گیا ہے، پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ جمہوری اصولوں کے مطابق ارکان اسمبلی کی معاونت کرے گا۔

cm punjab

Maryam Nawaz

lahore

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

Parliamentary system