Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرمی کے ستائے تیاری کرلیں، ملک کے بعض مقامات پر بارش ہونے والی ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا جبکہ پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم رہے گا، کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا،مری ،گلیات ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔

کوہ سلیمان رینج میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، کئی گاڑیاں پھنس گئیں، اموات کی تعداد 6 ہوگئی

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

گزشتہ روز نوکنڈی میں 47، بہاولپور، دالبندین میں 46، سبی، دادو، بھکر اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں بارش کا امکان

دوسری جانب آج لاہور میں آسمان پر کالی گھٹا چھا گئی، لاہور میں بارش کا امکان ہے، آج لاہور میں موسم انتہائی خوشگوارہے گا۔

صبح کے وقت مطلع ابر آلود ہے، ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم سہانا ہو گیا ہے، آج لاہور میں آسمان پر دن بھر بادل چھائے رہیں گے۔

کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس وقت شہر کا درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ ہے۔

ڈی جی میٹ سردار سرفراز کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس 63 ہے، شہر کا درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، اس وقت جنوب مغرب سے 11 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

بلوچستان کے کن اضلاع میں بارش کا امکان ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا جبکہ ژوب، بارکھان، خضد اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38، قلات میں 33، زیارت میں 25، ژوب میں 36 اور چمن میں 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مختلف شہروں میں بارش، لاہور میں 6 بچوں کو کرنٹ لگ گیا، بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق

اس کے علاوہ تربت میں درجہ حرارت 46، سبی میں 48، نوکنڈی میں 43، جیونی میں 36 اور گوادر میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور آج بھی گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی پشاور گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، پشاور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔

موسم کا حل بتانے والوں کا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں زیادہ درجہ حرارت بنوں اور ڈی آئی خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کم سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوشہرہ، خیبر، کرم، کوہاٹ، کرک اور بنوں میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بھی بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

چترال، دیر، باجوڑ، ہری پور، صوابی، مردان اور چارسدہ میں کہیں کہیں پر بارش کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر، بٹ گرام، سوات، شانگلہ اور بونیر میں زیادہ تر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن میں آئندہ ہفتے موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

خیبر پختونخوا

punjab

karachi weather

Met Office

Rain

Heavy rain

rainy weather