Aaj News

منگل, جولائ 02, 2024  
25 Dhul-Hijjah 1445  

پتوکی میں ری فلنگ کے دوران دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی

دھماکے میں جھلس کر زخمی ہونے والا بلال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا
شائع 30 جون 2024 09:16am
Pattoki: Death toll rises to 4 in raffling blast - Aaj News

پنجاب کے شہر پتوکی میں ری فلنگ کے دوران ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

پتوکی میں ری فلنگ کے دوران ہونے والے دھماکے میں جھلس کر زخمی ہونے والا بلال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

گزشتہ دنوں قصور والے اڈا میں ری فلنگ کرنے کے دوران دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے تھے تاہم اب حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد اسپتال میں دم توڑ چکے ہیں۔

انتظامیہ نے ری فلنگ والی دکانیں تو سیل کردیں مگر گیس مافیا نے گیس بلیک میں فروخت کرنی شروع کردی۔

punjab

Blast

death casualties

Pattoki

patoki

refilling