Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 24 سالہ لڑکی جاں بحق

ڈاکٹروں کی جانب سے مریضہ کو علاج فراہم نہیں کیاگیا، لواحقین کا الزام
شائع 29 جون 2024 11:12pm

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 24 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی، ورثاء نے ڈاکٹروں کے خلاف تھانہ خان عبدالرازق میں درخواست دیدی ۔

تھانہ خان رازق تھانے میں دائر درخواست میں جاں بحق لڑکی کے ورثا نے پولیس کا بتایا ہے کہ گیسٹرو کی مرض میں مبتلا لڑکی کوبیڈ نہ ملنے پر ای این ٹی وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے مریضہ کو علاج فراہم نہیں کیاگیا، ڈاکٹروں کی غفلت سے جواں سالہ لڑکی دم توڑ گئی۔

ترجمان ایل ار ایچ محمد عاصم کا کہنا ہے کہ جواں سالہ مریضہ کی فوتگی پر افسوس ہے، واقعے کو ایل آر ایچ کے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے، انکوائری کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ موت کی وجہ کیا تھی۔

lahore

hospital