Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف تاجروں کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

200 یونٹ کا بل 3000 اور201 یونٹ کا بل 8000 روپے سمجھ سے بالاتر ہے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران
شائع 29 جون 2024 07:01pm
تصویر: گوگل
تصویر: گوگل

تاجر برادری نے یکم جولائی کو بجلی کے زائد بلوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ 200 یونٹ کا بل 3000 اور201 یونٹ کا بل 8000 روپے سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے بجلی کے بلوں سے متعلق کہا کہ 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس بھی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

اجمل بلوچ نے بجلی کے بلوں پر سیل ٹیکس انکم ٹیکس ایف سی سرچارج کو ختم کرنے کا مطابلہ کیا۔

پاکستان

electricity bills

traders protest