Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت کی اگست 2023 کے اشتہارات پر کی گئی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدم قرار

عدالت کا سندھ حکومت کو قوانین کے مطابق نئی بھرتیاں یقینی بنانے کا حکم
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 10:26pm

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے اگست 2023 کے اشتہارات کے مطابق کی گئی 54 ہزار سے زائد بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔ تمام ملازمتوں کی اب دوبارہ اشتہار اور انٹرویو لیے جائیں گے۔

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں گریڈ ایک سے 15 پر 54 ہزار سے زائد بھرتیوں کے کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مستقبل میں واک ان انٹرویو کی بنیاد پر بھرتیاں نہیں ہوں گی، عدالت نے سندھ حکومت کو بھرتیوں سے متعلق قوانین کے مطابق نئی بھرتیاں یقینی بنانے کا حکم دیا۔

عدالت نے گریڈ ایک سے چار اور پانچ سے 15 کی اسامیاں ضلعی بنیادوں پر پُر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اگست 2023 میں اشتہارات کے مطابق کی جانے والی بھرتیوں کو کالعدم قرار دیا۔

خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈ ڈووکیٹ جنرل نےصوبائی حکومت کی جانب سےتجویز پیش کی جس پر عدالت نے صوبائی حکومت کی تجویز پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا تھا کہ سندھ حکومت ملازمتوں کےلیے ازسر نو اشتہارات جاری کرے گی، قانون کے مطابق دوبارہ امتحان اور پھرانٹرویو لیے جائیں گے۔

سول اور ملٹری ایجنسی ججز یا عملے کو اپروچ نہ کریں ورنہ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ

ایم کیوایم کی درخواست کی سماعت جسٹس ظفراحمد راجپوت نےچیمبرمیں کی تھی۔ ایم کیوایم کے وکیل فروغ نسیم اورایڈووکیٹ جنرل سندھ نےدلائل دئیے۔ واضح رہے عدالت نےایم کیوایم کی درخواست پرملازمتیں دینے پر حکم امتناع جاری کر رکھا تھا۔

karachi

Sindh government

sindh