Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانگھڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ناظم محافظ سمیت قتل

حاجی خدا بخش اور ان کے گارڈ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ زرعی فارم کا دورہ کررہے تھے، پولیس
شائع 29 جون 2024 01:26pm

سانگھڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق تعلقہ ناظم خد بخش درس اور ان کے محافظ کو قتل کردیا۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی کھپرو عبد الستاراجن نے واقعہ کی تصدیق کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کھپرو میں اس وقت پیش آیا جب حاجی خدا بخش اپنے گارڈ کے ہمراہ زرعی فارم کا دورہ کررہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔ خیال رہے کہ خدا بخش درس دو مرتبہ تحصیل کھپرو کے ناظم رہے چکے ہیں۔

پاکستان

Sindh government

sindh