Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

12 سال سے کم عمر،بزرگ اورصحافیوں کو پابندی سے استثنا حاصل ہوگی
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 11:59pm

محکمہ داخلہ سندھ نے نو اور دس محرم کوڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

نوٹی فکیشن مطابق 12 سال سے کم عمر،بزرگ اورصحافیوں کو پابندی سے استثنا حاصل ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ نےلاؤڈ اسپیکرکے بےجا استعمال پر پابندی عائد کردی جبکہ پابندی سندھ ساؤند سسٹم ایکٹ2015 کے تحت عائد کی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نےڈرونزاڑانے پر بھی پابندی عائد کردی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق محرم کی مجالس اور جلوس کےدوران ڈرونزاڑانے پرپابندی ہوگی۔

کراچی : بہادر نوجوان نے 3 ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا

علاوہ ازیں بغیراجازت جلوس، مجالس اورتعزیے کے جلوسوں پربھی پابندی ہوگئی، لائسنس یافتہ ہتیھارساتھ لےکرچلنےپربھی پابندی عائد ہوگی۔

Sindh government

sindh