پائے بونگ حلوہ پوری نان چنے انڈا کوفتہ پراٹھا سمیت لذیذ پکوان کی شاپس پر خریدار کم
لاہور میں بارش ہوئی نہ ہی آگ برساتے سورج کی تپش میں کوئی کمی آئی
گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے لاہور کے ناشتہ پوائنٹس پر رش بھی کم ہو گیا ہے۔ ریسٹورنٹس میں ٹیک اوئے کا رجحان بڑھ رہا ہے، شہری کہتے ہیں اس گرمی میں باہر کھانا مشکل ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق لاہور میں بارش ہوئی نہ ہی آگ برساتے سورج کی تپش میں کوئی کمی آئی۔۔ اسی لیے لاہوریوں کو ویک اینڈ پر ناشتہ اور فوڈ پوائنٹس آنا بھی مشکل لگ رہا ہے۔۔ بیشتر ریسٹورنٹس اور ہوٹل میں کرسیاں خالی پڑی ہیں۔
دوکاندار کہتے ہیں گرمی میں شہری ڈائن ان کی بجائے ٹیک اوئے کو ترجیح دے رہے ہیں، جس سے فروخت متاثر ہوتی ہے
پائے بونگ حلوہ پوری نان چنے انڈا کوفتہ پراٹھا سمیت لذیذ پکوان کی شاپس پر گرمی نے رش کم کر دیا ہے۔
lahore
Heatwave
مقبول ترین
Comments are closed on this story.