Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

حیدرآباد میں ٹرک بریک فیل ہونے پر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، 3 افراد جاں بحق

بجری سے بھرا تیز رفتار ٹرک پہلے چنگچی اور پھر موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا
شائع 27 جون 2024 09:03am

حیدرآباد میں مہران آرٹس کونسل کے قریب ٹرک بریک فیل ہونے پر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، حادثے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ حیدرآباد میں پیش آیا، جہاں لطیف آباد نمبر 7 کے فلائی اوور سے مہران آرٹس کونسل کی جانب بجری سے بھرا تیز رفتار ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث پہلے چنگچی اور پھر موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا۔

حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

traffic accident

sindh

Hyderabad

Road Accident