Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

مدین میں مبینہ توہین مذہب کیس، 3 اہم ملزمان سمیت مزید 9 افراد گرفتار

واقعے میں ملوث تمام نامعلوم افراد کے پہچان جاری ہے، ڈی پی او سوات
اپ ڈیٹ 26 جون 2024 08:45pm

سوات پولیس کی مدین واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آگئی, واقعہ میں ملوث تین اہم ملزمان یاسر، غفران اور قاری انعام الرحمٰن سمیت مزید 9 افراد گرفتار لیاگیا۔

چند روز قبل سوات کےعلاقے مدین میں توہین مذاہب کے نام پر گرفتارمبینہ ملزم کومقامی افراد نے پولیس اسٹیشن پرحملہ کرکےآگ لگا دی تھی جس میں مبینہ ملزم ماراگیا تھا۔

مدین واقعے پر وفاق کی تحقیقاتی رپورٹ آگئی، ’ملزم نے بارہا توہین مذہب سے انکار کیا، اُسے تھانے لے جانا سب سے بڑی غلطی تھی‘

سانحہ مدین میں ملوث افراد کیخلاف آپریشن شروع، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 30 ہوگئی جبکہ واقعے میں ملوث دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، جن کو جلد دھر لیا جائے گا۔

ڈی پی او سوات نے کہا کہ قانون کو ہاتھوں میں لینے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں واقعے میں ملوث تمام نامعلوم افراد کے پہچان جاری ہے، ملوث نامعلوم اور عدم گرفتار ملزمان بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے ۔

Swat

Desecration of Quran

Madyan

SWAT INCIDENT