Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 07:46pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 4 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بڈھ بیر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ کے باعث پیش آیا جس میں مخالف فریق نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔

ڈی ایس پی بڈھ بیر کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے اور جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن صاحبزادہ سجاد کا بیان

ایس ایس پی انوسٹی گیشن صاحبزادہ سجاد کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، متاثرہ افراد کی جانب سے ایف آئی آر درج کی جارہی ہے کرائم سین سے شوائد اکھٹے کرلئے گئے ہیں۔

دوسری جانب متاثرہ خاندان کے رشتہ دار صحافی خالد الرحمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سانحہ پولیس کی غفلت کے باعث پیش آیا کیونکہ ان واقعہ کے دوران مسلسل ایک گھنٹہ پولیس کو کال کرتا رہا لیکن پولیس کی جانب سے کوئی جواب نہیں مل جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوگیا۔

پاکستان

peshawar

BRUTAL KILLING