Aaj News

اتوار, ستمبر 22, 2024  
17 Rabi ul Awal 1446  

پنجاب کے اسکولوں میں اساتذہ کیلئے ہفتے کو چھٹی دینے کا فیصلہ

وزیر تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں ہفتے کا دن یومیہ چھٹی کا دن قرار دے دیا
اپ ڈیٹ 25 جون 2024 12:12pm

وزیر تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں سمر کیمپ کے دوران ہفتے کا دن یومیہ چھٹی کا دن قرار دے دیا، رانا سکندر حیات نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کی خدمت کررہے ہیں ان پر زیادہ ورک لوڈ ہے اس لیے چھٹی کا فیصلہ کیا۔

پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے کے روز چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ ٹیچرز کمیونٹی کی آسانی کے لیے ہفتے کا دن ویکلی آف قرار دیا جارہا ہے، اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں، اساتذہ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

پنجاب کے اسکولوں میں جنسی ہراسگی پر آگاہی مہم چلانے کا حکم

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے کے باعث ہفتے کے دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے، ہفتے کے روز چھٹی کے باعث سوموار سے جمعہ تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے، ہفتے کا دن کپیسٹی بلڈنگ، لیسن پلاننگ اور دیگر امور کے لیے مرحلہ وار استعمال ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی پروموشن کے مسائل بھی جلد حل ہونے جا رہے ہیں، اساتذہ کی پروموشن سے متعلق ریفارمز لائی جا رہی ہیں، 14 ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیش پلان بھی جلد آ رہا ہے۔

lahore

Schools

school teacher

punjab schools

teachers holidays