Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توانائی کے شعبہ میں ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے 2 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک، کورین بینک سے بیرونی فنانسنگ حاصل کی جائے گی،
شائع 25 جون 2024 09:22am

حکومت نے آئندہ تین برس (27-2024 ) کے دوران بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے پاور سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ لگایا ہے۔

واضح رہے کہ بیرونی فنانسنگ سے مراد ’وہ رقم ہو سکتی ہے جو قرضوں یا سرمایہ کاروں سے اسٹاک اور حصص کے ذریعے آتی ہے۔

پاور سیکٹر کا ترقیاتی بجٹ 200 فیصد بڑھانے کی تجویز

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں او سی آر (آرڈینری کیپیٹل ریسورسز)، ایشیائی ترقیاتی بینک، آئی پی ایف (انوسٹمنٹ پروجیکٹ فنانسنگ) عالمی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور کورین ایگزم بینک سے بیرونی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

توانائی کے شعبہ کی ترسیل اسٹرینتھننگ پروجیکٹ ون کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک 25-2024 کے دوران 40 کروڑ ڈالر کی اوسی آر فنڈنگ ​​میں توسیع کرے گا۔

اس منصوبے کا مقصد ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نظام کو جدید بنانا، حیسکو، لیسکو، میپکو اور سیپکو میں ایسٹ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم (اے پی ایم ایس) کے ذریعے ریونیو اکٹھا کرنے کے اقدامات پر عمل درآمد کرنا ہے۔ منصوبے کے دائرہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پی سی ون کی تیاری چار ڈیسکوز کے ساتھ مشاورت کے تحت جاری ہے۔

پاور سیکٹر سے متعلق اصلاحات طے کرلی ہیں، وفاقی وزیر توانائی

اس منصوبے کا مقصد قابل تجدید توانائی کے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں توانائی تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔ گرڈ کنکشن کے بغیر، قابل تجدید پر مبنی منی / مائیکرو گرڈ ان علاقوں کو پائیدار حل پیش کرے گا۔ اے ڈی بی دائرہ کار کو حتمی شکل دینے کے لئے پنجاب حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

پاکستان

Power Sector