Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں 3 ججوں کی تقرری کی منظوری دیدی

جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی
شائع 24 جون 2024 08:15pm

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں 3 ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صدر نے جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے تینوں ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی۔

Supreme Court

President Asif Ali Zardari