Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف، جنرل (ر) باجوہ کی ملاقات سے متعلق محمد زبیر کا دعویٰ بے بنیاد ہے، ملک احمد

محمد زبیر عمر نے شوشا چھوڑا اور قد سے بڑھ کر بات کی، تفصیلات ہیں تو سامنے لیکر آئیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی
شائع 24 جون 2024 01:07pm

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے محمد زبیر کے اس بیان کو من گھڑت قرار دیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کی حکومت ختم کرنے سے پہلے جنرل باجوہ نے نوازشریف سے لندن میں ملاقاتیں کیں اور انہیں ایک اور ایکسٹینشن کی پیشکش بھی کی گئی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کی ملاقات تو کیا بات چیت بھی نہیں ہوئی، اگر دونوں کی ملاقات ہوئی تو امیگریشن میں ریکارڈ تو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ محمد زبیر عمر نے شوشا چھوڑا اور قد سے بڑھ کر بات کی ہے، ان سے اس طرح کی بات کی توقع نہیں تھی، ان کی باتیں بے بنیاد ہیں محمد زبیر کے پاس تفصیلات ہیں تو سامنے لیکر آئیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلیاں میں مسائل کا حل ہونا چاہیے پوائنٹ اسکورنگ نہیں، پہلے بھی دہشتگردی کے خطرات سامنے آئے اور سانحہ اے پی ایس ہوا تو نیشنل ایکشن پلان کے معاملات کو منظور کیا گیا۔

واضح رہے کہ 21 جون کو مسلم لیگ (ن) کے سابق ترجمان محمد زبیر کی جانب سے عمران خان کی حکومت ختم کرنے سے پہلے جنرل باجوہ اور نوازشریف سے لندن میں ملاقات سے متعلق دعویٰ سامنے آیا تھا۔

نجی جینل پر انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ ملاقات کے حوالے سے حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا لیکن ہم نے سنا تھا کہ لندن میں جنرل (ر) باجوہ کی نوازشریف سے 2 ملاقاتیں ہوئیں۔

PMLN

پاکستان