Aaj News

پیر, جولائ 01, 2024  
25 Dhul-Hijjah 1445  

پنجاب اسمبلی میں ”آپریشن عزم استحکام“ کی حمایت میں قرارداد جمع

قرارداد مسلم لیگ (ن)کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی
شائع 24 جون 2024 09:41am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے ”آپریشن عزم استحکام“ کی حمایت میں قرارداد جمع کرادی گئی۔

قرار داد متن کے مطابق ایوان وزیراعظم کی جانب سے ”آپریشن عزم استحکام“کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتا ہے، یہ ایوان آپریشن عزم استحکام کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔

ایپکس کمیٹی اجلاس: وزیر اعظم نے ’آپریشن عزم استحکام‘ کی منظوری دے دی

متن میں کہا گیا کہ ایوان افواج پاکستان، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو متحد ہونا چاہیے۔

قرار داد متن کے مطابق دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر حقیقی معنوں میں عمل درامد یقینی بنایا جائے، پرامن پاکستان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے۔

punjab

punjab assembly

Operation Azm e Istehkam