Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

50 ڈگری کی گرمی سے کھلاڑی کی موت، ڈاکٹرز نے کھلاڑیوں کو وارننگ دے دی

شدید گرمی نے کھلاڑیوں کو بھی نہیں چھوڑا ہے، سخت موسم کے باعث ماہرین کرکٹ بھی پریشان
شائع 23 جون 2024 12:01pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

کرکٹ کا عالمی میلا جہاں ان دنوں ویسٹ انڈیز میں جاری ہے، وہیں کرکٹ سے متعلق کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں جو کہ افسردہ کر رہی ہیں۔

حال ہی میں خلیجی ریاست میں شدید گرمی کے باعث کھلاڑی دوران کرکٹ انتقال کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو متحدہ عرب امارات میں رہائشی مندیپ سنگھ انتقال کر گیا تھا، تاہم اب ڈاکٹرز اور کرکٹ کوچز بھی کھلاڑیوں کو تنبیہہ کرتے اور سخت گرم موسم میں ہدایات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی تارکین وطن مندیپ سنگھ گزشتہ 15 سال سے امارات میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھا، جبکہ وہ فلائی دبئی کے لیے کام کرتا تھا۔

بابر اعظم نے مبینہ الزامات عائد کرنے پر اینکر مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

لیکن کرکٹ کے جنون نے سخت گرمی میں کھیلنے پر مجبور کیا اور ہلاک ہو گیا، عرب میڈیا سے گفتگو میں وژن کرکٹ گراؤنڈ انتظامیہ کا بتانا تھا کہ شارجہ کے گراؤنڈ کو کرایہ پر دیا گیا تھا، جہاں ٹورنامنٹ منعقد تھے، جبکہ جمعرات کے روز بھی دبئی سُپر کنگز اور ٹائٹنز کے درمیان مقابلہ تھا جو کہ رات ساڑھے 8 سے 11 بج کر 50 منٹ تک جاری رہا۔

میچ کے دوران بھارتی اور افغان کھلاڑی لڑ پڑے؟ حقیقت سامنے آ گئی

جبکہ کھلاڑی کی موت پر ماہرین کرکٹ اور کوچ گوپال جسپرا کا کہنا تھا کہ آؤٹ ڈور کرکٹ سخت موسم کے درمیان نہیں کھیلنی چاہیے، جبکہ کرکٹ رات کے وقت میں ہی شروع کریں، گرم موسم میں کرکٹ کھیلنا جان کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

برجیل رائل اسپتال میں اسپیشلسٹ انٹرنل میڈیسن ڈاکٹر احمد محمد عبدالرزاق کہتے ہیں کہ کھلاڑی گرمی کی تھکن کا شکار ہو جاتے ہیں اور اس کی بڑی علامت یہ ہے کہ انہیں ورزش میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جبکہ ڈاکٹر کا ہدایت میں کہنا تھا کہ دن کے سخت اور گرم ترین حصے میں کرکٹ کھیلنے سے اجتناب کریں، اپنے جسمانی درجہ حرارت کو سخت گرم موسم کے حساب سے تیار کرنے کے بعد ہی کرکٹ کھیلیں۔

UAE

Heatwave

sports

cricketer

Died