Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم این اے زبیر خان وزیر نے زبردستی گرڈ اسٹیشن میں گھس کر بجلی بحال کردی

بجلی آن اور آف کرنے کے لیے ہمارے بندے گرڈ اسٹیشن میں بیٹھے رہیں گے، رکن قومی اسمبلی
شائع 23 جون 2024 11:44am

جنوبی وزیرستان میں رکن قومی اسمبلی زبیر خان وزیر کارکنوں کے ہمراہ جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور زبردستی اپر وزیرستان سرا روغہ فیڈر کی بجلی بحال کردی۔

جنوبی وزیرستان میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد ایم این اے زبیر خان وزیر اپنے کارکنوں کے ہمراہ جنڈولہ گریڈ سٹیشن میں داخل ہوگئے، بٹن دبا کر اپر وزیرستان سراروغہ کو بارہ گھنٹے بجلی زبردستی بحال کروادی۔

زبیر خان وزیر کا کہنا ہے کہ ایف آر جنڈولہ اور اپر وزیرستان کی بجلی 12-12 گھنٹے بحال رہے گی، بجلی آن اور آف کرنے کے لیے ان کے اپنے بندے جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں بیٹھے رہیں گے۔

ایم پی اے فضل الہٰی پھر منظر عام پر، دوبارہ گریڈ اسٹیشن پر دھاوا بولنے کی دھمکی

سوشل میڈیا پر زبیر وزیر کی جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے والی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم این اے جنوبی وزیرستان زبیر خان وزیر اپنے کارکنوں کے ہمراہ جنڈولہ گرڈ سٹیشن میں داخل ہوگئے، بٹن دبا کر اپر وزیرستان سراروغہ کو 12 گھنٹے بجلی کی ترسیل زبردستی شروع کردی۔

ایم این اے زبیر وزیر نے مزید کہا کہ آج میں آیا ہوں، جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں کھڑا ہوں۔

ویڈیو میں انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ایف آر جنڈولہ اور اپر وزیرستان کی بجلی جنڈولہ گرڈ اسٹیشن سے ہے، تاہم ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی جبکہ 12 گھنٹے بلا روک ٹوک بجلی چالو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے اپر وزیرستان سراروغہ کے فیڈر کا بٹن دبا کر چالو کردیا، انشااللہ یہ سلسلہ ترتیب وار جاری رہے گا 12 گھنٹے ایف آر جنڈولہ اور 12 گھنٹے اپر وزیرستان کو بجلی سپلائی متواتر جاری رہے گی۔

پشاور: زبردستی فیڈرز آن کرنا مہنگا پڑ گیا، 19 گھنٹے بعد بھی رحمان بابا گرڈ اسٹیشنز کے فیڈرز بحال نہ ہوسکے

ایم این اے زبیر وزیر نے مزید کہا کہ اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی اور باقاعدہ جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں ہمارے بندے بیھٹے ہوں گے۔

ویڈیو کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکنوں نے ایم این اے زبیر وزیر کے اس اقدام پر خوب تالیاں بجائیں۔

South Waziristan

خیبر پختونخوا

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

gird station

Zubair Khan Wazir

Jindola Grid Station